ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بہار میں بینک اہلکار وں سے25 لاکھ روپےلوٹنے کے بعد پولس نے دکھائی زبردست مستعدی؛ دو گھنٹوں میں لُٹیرے گرفتار

بہار میں بینک اہلکار وں سے25 لاکھ روپےلوٹنے کے بعد پولس نے دکھائی زبردست مستعدی؛ دو گھنٹوں میں لُٹیرے گرفتار

Tue, 07 Mar 2017 21:40:27    S.O. News Service

گیا7مارچ(ایس او نیوز)بہار کے گیا ضلع کے بودھ گیا تھانہ علاقے میں بکرور گاؤں کے قریب منگل کی سہ پہر ایک کار پر سوار ہو کر جا رہے بینک اہلکاروں سے مسلح مجرموں نے مار پیٹ کرتے ہوئے 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ، مگر بہار پولس نے ایسی مستعدی دکھائی کہ صرف دو گھنٹوں میں لُٹیروں کو گرفتار کرلیا اور تمام رقومات برآمد کرلی۔

مگدھ رینج کے پولیس افسرسوربھ کمارنے بتایاکہ پنجاب نیشنل بینک کے روڈ پر واقع شاخ سے 25 لاکھ روپے کی منظوری کرکے پنجاب نیشنل بینک مانپر شاخ کے ایک ملازم اور ایک گارڈ آٹوا مارکیٹ میں واقع اپنی بینک کی شاخ جا رہے تھے کہ اچانک  راستے میں پانچ مسلح افراد نے راستہ روکتے ہوئے بینک کے اہلکاروں کی گاڑی کو روک دیا، پھر مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور کے پائوں میں گولی مار کر دہشت پھیلائی اور ہتھیار کا خوف دکھا کر نقد رقم لے کر فرار ہوگئے۔

پولس نے بتایا کہ رقم کو لوٹنے کے بعد لُٹیرے پڑوسی ضلع نواڈا جانے کی فراغ میں تھے کہ پولس نے انہیں دھر لیا۔ پولس نے بتایا کہ لوٹنے کی واردات کی اطلاع ملتے ہی ہم ضلع سے باہر جانے والے تمام راستوں کی  ناکہ بندی کردی۔ پولس کے مطابق انہوں نے کار کی جو نشانیاں بیان کی تھی، اُس کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ کار کو فتح پور بلاک کے قریب دیکھا گیا، جس کے بعد پولس نے کار کا پیچھا کرتے ہوئے دھرلیا۔ پولس کے مطابق پانچوں حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اُن کے پاس موجود تمام رقومات برآمد کرلی گئی ہے۔ ساتھ ساتھ جس بندوق سے گولی چلائی گئی تھی، اُس ہتھیار کو بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
 


Share: